دادو:شوہر کے قتل میں بیوی کے ملوث ہونے کا انکشاف، مرکزی ملزمہ سمیت 3 افراد گرفتار، آلۂ قتل برآمد

دادو(رپورٹ:عابد ببر جانو ڈاٹ پی کے)دادو کے نواحی گاؤں جمع چہوان میں شوہر کے قتل کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی ایس پی سٹی عبدالغنی رند اور ایس ایچ او اے سیکشن مظہر نائچ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سردار چہوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ڈیجیٹل انویسٹی گیشن سیل اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی زھران نے مبینہ طور پر غلام نبی چہوان کے ساتھ مل کر قتل کی سازش تیار کی، جبکہ ایک اور ملزم علی خان ملاح کو بھی شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزمہ سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے اور ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ اے سیکشن دادو میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



