وزیرآباد،منشیات فروشی سے منع کرنے پر ایک شخص قتل ، 3زخمی،مقدمہ درج

وزیرآباد(نامہ نگار) نواحی علاقہ لنگیانوالی میں دوکان پر بیٹھے شخص کو قتل کرنے اور تین افراد کو زخمی کرنے کا معاملہ ملزم کے خلاف مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا نواحی علاقہ لنگیانوالی میں گذشتہ روز دوکان پر بیٹھے معمر شہری جمیل احمد کو قتل جبکہ تین افراد آفتاب،اعجاز اور ندیم کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزم محسن کے خلاف پولیس تھانہ صدر نے مقتول جمیل احمد کے بیٹے تنویر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تنویر احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ملزم محسن چنگڑ اور اس کی فیملی منشیات فروشی میں ملوث ہے اور علاقہ میں سر عام میں منشیات فروشی کرتا ہے جس کو میرے والد منع کرتے تھے ملزم نے اسی وجہ سے طیش میں آکر میرے والد میرے پھوپھو زاد بھائی ہمارے محلہ دار اور اپنے سگے بھائی کو فائرنگ سے زخمی کیا واقعہ میں میرے والد جاں بحق ہو گئے مدعی تنویر احمد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو سخت سزا کا مطالبہ کیا واقعہ کی بابت پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ زخمی افراد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ میں علاج معالجہ جاری ہے۔



