لارکانہ،رائس مل مزدور کی لاش برآمدگی پر مالک سمیت 4افرادکیخلاف مقدمہ درج

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں رائس مل کے مزدور شعبان کلہوڑو کے مبینا قتل واقعے کا مقدمہ رائس مل کے مالک سمیت 4 ملزمان کے خلاف درج کرا لیا گیا ہے. ریلوے اسٹیشن کے قریب رائس مل کے دروازے سے مدفون لاش برآمد ہونے پر قتل کا مقدمہ تھانہ بی سیکشن کی پولیس نے بابر کلہوڑو کی مدعیت میں درج کرلیا ہے جس میں کہا گیا ہے رائس مل سے لوہا چوری ہونے کے معاملے پر مل مالک ماجد مگسی کے کہنے پر ملازمین عابد مگسی، منور تنیو، سلطان کوری نے میرے 55 سالہ چچا شعبان کلہوڑو پر تشدد کرکے اس کا قتل کردیا اور ثابتی چھپانے کے لئے اس کی لاش کو رائس مل کے باہر مٹی کے اندر چھپا دیا. ادھر پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری نہیں کی.



