کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کے بیٹے اور بھائی کو قتل کردیا

کندھ کوٹ(جانوڈاٹ پی کے)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےایس ایچ اوبخشاپورسکندرپنہورکے بیٹےاوربھائی کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی محمد مراد کھانگھرو کے مطابق ایس ایچ  او بخشاپور سکندر پنہورکا 25  سالہ بھائی اپنے 10 سالہ  بھتیجےکو موٹرسائیکل  پر اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ  راستے میں گھات لگائے ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کے مطابق  فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بخشا پور سکندر پنہور کا 10 سالہ بیٹا مزمل پنہور  اور بھائی گل حسن پنہور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکےملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سکندر  پنہور ایس ایچ او تھانہ بخشاپور  پر ایک ماہ قبل تعینات ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ سی سیکشن سمیت کندھ کوٹ کے حساس تھانوں پر تعینات رہے ہیں۔

سکندرپنہورکا کچے میں آپریشن میں اہم کرداررہا ہے اور انہیں متعدد بار ڈاکوؤں کی طرف سے دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button