دھابیجی کے قریب نیول کالونی میں ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )دھابیجی کے قریب نیول کالونی میں ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

مقتول کی شناخت محمد انیس ولد محمد حنیف عثمانی کے نام سے ہوئی ہے، جو نیول کالونی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں پولیس تحقیقات کررہی ہے

مزید خبریں

Back to top button