شہدادکوٹ کا19سالہ نوجوان عاطف بروہی کراچی میں قتل

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع قمبرشہدادکوٹ کے علاقے بہرام سے تعلق رکھنے والے19سالہ نوجوان عاطف بروہی کو کراچی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، ورثاء کے مطابق صفوراں چورنگی کے مقام پر ملزمان نے عاطف سے موبائل فون چھینا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے، گذشتہ رات کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی تھی جبکہ اطلاع ملنے پر ورثاء بھی پہنچ گئے. اس وقت مقتول نوجوان کی میت آبائی شہر بہرام لائی جا رہی ہے جہاں مقتول کے گھر میں ماحول سوگوار ہے.



