چوکیدار کے قتل کی صلح80لاکھ میں ہوگئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں ڈیڑھ ماہ قبل رائس ملز کے گیٹ سے چوکیدار کی دفن شدہ لاش ملنے کے معاملے پر تاجر اور مقتول چوکیدار کے فریقین میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے میر نادر مگسی کے بنگلے پر بہادر مگسی کی زیرقیادت جرگہ بلایا گیا جس میں مختلف برادریوں کے رہنماؤں نے شرکت کی. جرگے میں چوکیدار شعبان کلہوڑو کا قتل رائس مل کے تاجر ماجد مگسی پر ثابت ہوگیا اور تاجر پر80لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،جرمانے میں50لاکھ روپے قتل اور30لاکھ روپے لاش کو گیٹ پر چھپا کر دفن کرنے کی رقم شامل کی گئی،جرمانہ عائد کرنے کے بعد مقتول چوکیدار اور تاجر کے فریقین میں صلح کروا دی گئی۔واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بی سیکشن پر تاجر ماجد مگسی سمیت4ملزمان کے خلاف درج ہے، جرگے میں صلح ہونے کے بعد اب مقدمہ واپس لیا جائے گا۔



