سرگودھا میں رشتوں کا تنازع،بیٹے نے باپ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

سرگودھا: (نمائندہ ضرورت) نواحی علاقے ماری لک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک بیٹے نے رشتہ کے تنازع پر اپنے60سالہ والد ولی محمد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔یہ واقعہ رشتہ داری کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ولی محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش کو ضلعی ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔اس واقعے نے علاقے میں سوگ اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔



