پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے  مراد سعید کے سینیٹ سے استعفےکی  تصدیق کی ہے۔

استعفےکے متن کے مطابق مراد سعید نےکہا ہےکہ  اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔

خیال رہےکہ مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے  تاہم وہ روپوش ہونےکے باعث سینیٹ کی نشست پر حلف نہیں لے سکے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button