بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا مجھے کوئی علم نہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا مجھے کوئی علم نہیں، وزیراعلیٰ سندھ پی ٹی آئی والے سیدھی بات کبھی نہیں کرتے۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بی بی کی برسی کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر کے پی، گورنر پنجاب اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر میں پیپلزپارٹی نے کئی منصوبے شروع کیے ہیں، سکھر میں مزید منصوبوں کی بھی ضرورت ہے، سکھر بیراج اس لیے بند ہے کہ اس کی مرمت ہو رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا مجھے کوئی علم نہیں، پی ٹی آئی والے سیدھی بات کبھی نہیں کرتے، پی ٹی آئی کو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لوگوں نے ووٹ صرف احتجاج کےلیے نہیں دیے،لوگوں نے ووٹ اپنے مسائل حل کرنے کےلیے دیے ہیں، ملک کو بدنام کرنے والے بیرون ملک بیٹھے لوگوں کی مذمت کرتا ہوں۔ کھوکھلی دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لئے10 لاکھ سے زیادہ گھر بن چکے ہیں،مزید گھر بھی بنا رہے ہیں، سستی بجلی کےلیے سولر ہومز تقسیم کر رہے ہیں،پہلے مرحلے میں 16 لاکھ ہوم سولرز تقسیم کرچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ گھرانوں کو مفت بجلی ملے گی،تھرپارکر میں 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے کا بل حکومت ادا کرتی ہے۔



