وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، ایرانی قیادت کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایرانی قونصل خانے پہنچے جہاں انہوں نے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی، اور کہا کہ اس سانحے پر سندھ حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایرانی قونصل خانے میں فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں

Back to top button