پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کر دی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک نے پہیے جام کی کال مسترد کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے باوجود شہریوں نے اپنی دکانیں کھولیں اور ملک ہڑتال جیسی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ احتجاج کی سیاست چھوڑیں، ایوان میں آئیں اور جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہ پہنچائیں۔ ان کے بقول، چیلنجز کے باوجود کراچی آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے کہا کہ اس نے سب کو غمگین کر دیا، اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ نقصان کا ازالہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور مستقبل میں آتشزدگی جیسے سانحات کی روک تھام کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button