وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راجناتھ کو”چھٹی کادودھ”یاددلادیا

بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں،وزیر اعلیٰ سندھ

 

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راجناتھ کو”چھٹی کادودھ”یاددلادیا۔وزیراعلیٰ سندھ  مراد  علی شاہ کا سندھ کے بارے میں  بھارتی  وزیر دفاع  کے بیان  پر سخت ردعمل  سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر  بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں، سندھ پر  بھارتی  وزیردفاع کا بیان سفارتی طور  پر غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

مزید خبریں

Back to top button