فوج کیخلاف بلاجواز تنقید برداشت نہیں،پیپلز پارٹی رہنما ممتاز چانگ نے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں
پاک فوج کو کمزورکرنے اور اس پربلاجواز تنقید کرنے کا حق کسی کو نہیں دیں گے،ممتاز چانگ

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی رہنما ممتاز چانگ نے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔پیپلز پارٹی رہنما ممتاز چانگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا پاک فوج کو کمزورکرنے اور اس پربلاجواز تنقید کرنے کا حق کسی کو نہیں دیں گے،یہ واحد جماعت ہے جو جب بھی چاہے کس کی بھی پگڑی اچھالتی ہے،
آپ سیاست کرو،تنقید بھی کرو مگر تنقید بلاجواز نہیں ہونی چاہیے،ممتاز چانگ
انہوں نے کہا کہ باہربیٹھے لوگوں سے کسی کی بھی پگڑیاں اچھلوائیں اورکہیں کہ ہم ملک کے خیرخواہ ہیںپاک فوج پر انگلیاں اٹھا کرآپ دشمنوں کو تنقید کا موقع دیں تو وئی خیر خواہ نہیں سمجھے گا۔انہوں نے مزید کہا ملک اگررصحیح سمت کی طرف گامزن ہے تو اس کوچلنے دیں،کمزور نہ کریں،پاک فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہم آرام کی نیند سوتے ہیں،جب بھارت نے بلاجواز حملہ کیا تو پاکستان کے افواج نے جواں مردی سے مقابلہ کیا،جب خارجی اور دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے تو پاک افواج ہی کرتی ہے،پاکستانی عوام پاک فوج اورسپہہ سالارکیساتھ ہے،ہم ان کیساتھ کندھا ملاکرکھڑے ہیں۔



