ملتان سلطانز2ارب45کروڑ میں بک گئی
ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کا نام تبدیل کرکے راولپنڈی رکھ دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔
ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہوئے۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے2ارب45کروڑ روپے میں10سال کے لیے خریدلیا،ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے10سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔



