"ایک افغان کے بدلے 10 پاکستانی ماریں گے!” ملا یعقوب کی دھمکی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے دوران افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب کا ایک انتہائی سخت اور دھمکی آمیز انٹرویو سامنے آیا ہے۔ تجزیہ نگار معظم فخر کے مطابق، ملا یعقوب نے پاکستان کو براہِ راست خبردار کیا ہے کہ اگر کابل محفوظ نہیں رہا تو اسلام آباد بھی محفوظ نہیں رہے گا اور افغان حکومت ایک افغان کے خون کا بدلہ دس پاکستانیوں سے لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کسی بھی طویل جنگ کے لیے تیار ہیں اور اگر پاکستان نے حملے جاری رکھے تو وہ دس سال تک لڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

​رپورٹ کے مطابق، ملا یعقوب نے تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور اسے افغان حکومت کی حمایت یافتہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اصل تنازع ٹی ٹی پی نہیں بلکہ ‘ڈیورنڈ لائن’ ہے، جسے افغان طالبان بین الاقوامی سرحد ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب، پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کے بعد ان کی قیادت روپوش ہو کر اشتعال انگیز بیانات دینے پر مجبور ہو گئی ہے۔

​مزید تفصیلات کے لیے معظم فخر کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button