پاکستان عظیم ملک،آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا،ایرانی سپریم لیڈر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ملک،آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا

نو روز کے موقع پر ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا 9 صفحات پر مشتمل ایک تحریری پیغام سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے۔

ایران کے تیسرے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل نے ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی چال چلی ہے۔

خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طرف سے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

جنگ کے دوران پڑوسی ممالک پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے وضاحت دی کہ ایرانی مسلح افواج نے ہمسائیہ ممالک ترکیہ اور عمان پر حملے نہیں کیے، یہ اسرائیل کی سازش ہے۔

انھوں نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مشرقی پڑوسیوں کو بہت قریب سے سمجھتا ہے۔خاص طور پر پاکستان سے ان کے والد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے ایک سال میں تین جنگوں سے گزر چکا ہے۔ گزشتہ برس جون میں حملے، دسمبر میں بیرون ملک کی ایما پر ملک گیر مظاہرے اور تیسری موجودہ جنگ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button