محتسب اعلی سندھ کا ادارہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،فضل محمدشیخ

گھوٹکی(وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)محتسب اعلی سندھ گھوٹکی کے ریجنل ڈائریکٹر فضل محمد شیخ نے کہا ہے کہ محتسب اعلی سندھ کا ادارہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، عوام کو چاہیےکہ سرکاری اداروں کے خلاف اپنی شکایات جمع کروائیں ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج گھوٹکی کا دورہ کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محتسب اعلی سندھ کی ہدایات کے مطابق عوام میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں کہ محتسب اعلی سندھ جلد، مفت اور بغیر وکیل کے انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو عام لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری ادارے جائز کام نہیں کر رہے یا بلاوجہ دیر کر رہے ہیں تو ان کے خلاف ایک سادہ کاغذ پر ریجنل آفیس گھوٹکی میں شکایت جمع کروائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ محتسب اعلی کی ویب سائیٹ پر آن لائیں شکایات بھی جمع ہوسکتی ہیں.. انہوں نے مزید کہا کہ آج کے طالب علم مستقبل کے معمار ہیں اس لئے ان کو تعلیم کے میدان میں خدمت کا جذبہ لیکر آگے بڑھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں اس موقع پر پرنسیپال عبدالحفیظ دایو نے ریجنل ڈائریکٹر کو کالج کا میگزین مومل تحفہ دیا

مزید خبریں

Back to top button