آفریدی، بابراعظم اور شاداب کا وقت گزرگیا،محمد یوسف بھی ٹیم پربرس پڑے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سابق اسٹار کرکٹر محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہوگا۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈےکےخاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتی جو کبھی ہوا کرتی تھی۔محمد یوسف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button