معروف عالم دین مفتی سید مختار الدین شاہ انتقال کر گئے

ہنگو(جانوڈاٹ پی کے)معروف  عالم دین  مفتی  سید مختار  الدین  شاہ  انتقال کرگئے۔

مفتی سید مختار الدین شاہ جامعہ زکریا دارالامان کربوغہ شریف  ہنگو کے شیخ الحدیث تھے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے متعدد دینی و اصلاحی کتب تحریر کیں، کربوغہ شریف ہنگو میں ان کی خانقاہ  تعلیم و تربیت اور اصلاح کے حوالے سے معروف تھی۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی سید مختار الدین شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ  مفتی سید مختار الدین شاہ  امت مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، آپ کے انتقال کی خبر سے دل بوجھل ہے۔ انہوں نے کربوغہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایمان، اخلاص اور تقویٰ کی شمع روشن کی، جس کی روشنی سے امت مسلمہ نے بھرپور استفادہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ان کی قومی، ملی، دینی، علمی، خانقاہی، تصنیفی اور ہمہ جہت خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میں سب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور خود کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں۔

مرحوم کی نماز  جنازہ کل بروز منگل 30 دسمبر  بوقت دوپہر 2 بجے مرکز دار الایمان والتقویٰ  کربوغہ شریف  ہنگو میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button