اب اسرائیل کے یار کی باری،ایران کا بھارت کو نشانہ بنانے کا اعلان

​تہران/تل ابیب (خصوصی رپورٹ)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک ہولناک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ کو تباہ کن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، جبکہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ایرانی صحافی حسن باقری نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے پیچھے بھارت کی خفیہ سہولت کاری کارفرما تھی، جس پر ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا تو وہ اپنے مہلک ‘فتح’ میزائلوں سے بھارت کو نشانہ بنانے میں دیر نہیں کرے گا۔

​دوسری جانب، ایران کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہیں اور اپنی زندگی بچانے کے لیے اوول آفس میں پادریوں سے خصوصی دعائیں کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب اور قطر سے موساد کے ایجنٹ گرفتار ہوئے ہیں جو خطے کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کی سازش کر رہے تھے۔ ان تمام تر دعووں کے درمیان بھارت کا ایک اور جدید ترین لڑاکا طیارہ سخوئی-30 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس نے بھارتی فضائیہ کی اہلیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button