مرونل ٹھاکر کی شادی سے قبل حاملہ ہونے کی افواہوں پر سوشل میڈیا میں مداحوں کی تجسس بھری بحث

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی دھنوش سے شادی سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلا دی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ہر طرف یہی سوال گردش کررہا ہے کہ کیا بالی ووڈ کی اسٹار مرونل ٹھاکر واقعی شادی سے ایک ہفتہ قبل حاملہ ہوگئی ہیں؟ ویڈیو میں انہیں حاملہ انداز میں دکھایا گیا ہے جس نے مداحوں میں شدید تجسس اور بحث کو جنم دیا ہے۔
تاہم حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کے شوٹنگ کے دوران کا منظر ہے، جس میں مرونل نے ایک خاص کردار کے لیے حاملہ گیٹ اپ اپنایا ہے۔
Is she pregnant before marriage? Dhanush bro what have you done. pic.twitter.com/teu2OWqUci
— Aditya (@Warlock_Aditya) February 5, 2026
ورون دھون کے ساتھ فلم کے سیٹ پر بننے والی اس جھلک نے غلط فہمیوں کو ہوا دی، جس پر مداح حیرت اور دلچسپی کے ملا جلا ردِ عمل دے رہے ہیں۔
مرونل ٹھاکر کو ان کی اداکاری اور اسٹائل کے لیے کافی سراہا جاتا ہے، اور ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہر خبر فوری طور پر وائرل ہو جاتی ہے۔ اس وقت فلمی حلقوں میں ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر ساؤتھ اسٹار دھنوش کے ساتھ ان کے تعلقات کے باعث، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ رواں ماہ شادی کررہے ہیں۔
اداکارہ اس وقت کئی فلموں میں مصروف ہیں، جن میں ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ بھی شامل ہے، جس کی ریلیز 20 فروری 2026 کو متوقع ہے، اور اسی پروجیکٹ کی پروموشن کے دوران ان کے اور سدھانت چتور ویدی کے درمیان ہلکے پھلکے مذاق نے بھی عوامی دلچسپی کو بڑھایا ہے۔



