اپنے دلوں میں کشادگی پیدا کریں، ورنہ سب کی بقا و سلامتی خطرے میں ہے،ایم کیو ایم کی حکومت کووارننگ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے پاس ایک آئینی عہدہ ان سے برداشت نہیں اور خود آٹھ آٹھ عہدے رکھیں۔

دیگر ایم کیو ایم رہنماوں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو اپنے پیغام میں کہا کہ انھیں آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ اس رویے کو ترک کر دیں، اپنے دلوں میں کشادگی پیدا کریں، ورنہ سب کی بقا و سلامتی خطرے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی و استحکام کا انحصار کراچی کی مضبوطی و ترقی میں ہے، بااختیار بلدیاتی نظام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موثر، بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پر مصنوعی اکثریت کی جانب سے اختیار و وسائل کی منتقلی کو روکا جا رہا ہے، منتظرہیں 28 ویں ترمیم میں عوام کو خوشخبری دی جائے، تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ 28 ویں ترمیم فوری لائی جائے، آپ 28 ویں ترمیم لائیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کی اس آئینی ترمیم کی ماضی سے زیادہ ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button