بدین:موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،پولیس کارکردگی زیرو، شہری شدید پریشان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین شہر  اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی مالیت کی موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں تاہم پولیس تا حال کسی بھی ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے وارداتوں کا یہ سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے اور دنِ دہاڑے بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں ہیں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بدین ماتلی سمیت ضلع کے مختلف شہر کے مختلف علاقوں سے دس سے زیادہ موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں ماتلی کے کشمیری محلہ سے مقامی وکیل شاہجہان عباسی کی موٹر سائیکل جبکہ سریوال کالونی سے ذیشان عرف شانی کشمیری کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے دونوں موٹر سائیکلیں گھروں کے باہر کھڑی تھیں بدین شہر کے پوش علاقے عابد ٹاؤن سے ذیشان کھڑی کی گھر باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہو گئی

اس سے قبل بھی  اختر علی کشمیری  اکبر شاہ اور بوائز کالج کے سامنے رہائشی کالونی سے وین ڈرائیور امجد شاہ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں

مسلسل وارداتوں نے شہریوں اور سماجی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کا  نظام موجود نہ ہونے کے  باعث پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدین پولیس گھٹکا اور منشیات فروشی خلاف کاروائی کے میں بھی نام کام ہو چکی ہے اب موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے شہریوں اور سماجی رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین  سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین  ماتلی سمیت ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے

مزید خبریں

Back to top button