وزیرآباد:2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے ) بغیر ھیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کا انجام ایک شحض جاں بحق تین زخمی تفصیلات کے مطابق وزیراباد میں ڈسکہ روڈ نزد دارہ کبوترا ں میں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور خاتون سمیت تین زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ مختار احمد باجوہ نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد پہنچا دی ریسکیو اور ایس ایچ او تھانہ سوھدرہ مختار باجوہ کے مطابق سوھدرہ ڈسکہ روڈ پر 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ھوا جبکہ ھیلمٹ نہ ھونے سے ایک شحض کے سر پر چوٹ لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ھوگیا جاں بحق شخص کی شناخت یاسین سکنہ ناروال کے نام سے ھوئی ھے جبکہ نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے



