روس میں کار بم دھماکے میں سینئر جنرل ہلاک

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کا ایک سینئر جنرل ہلاک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے نیچے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جو ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں پھٹا، ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف کے طور پر ہوئی ہے، جو روسی جنرل سٹاف میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

روسی تفتیشی اداروں نے واقعہ کو قتل کی واردات قرار دے کر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کا مؤقف ہے کہ یہ ایک منظم اور ٹارگٹڈ حملہ تھا، ابتدائی طور پر بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم کسی فریق نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور حالیہ مہینوں میں روس کے اندر سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button