مراکش نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

مراکو (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔
مراکش نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کیلئے صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔ مراکشی وزارتِ خارجہ کے مطابق امن بورڈ کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔
ادھر امریکی صدر نے بیلاروس کو بھی غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، جس کی بیلاروس کی وزارتِ خارجہ نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ پیس بورڈ میں شرکت کی دعوت قبول یا مسترد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے یورپی حلقوں میں سفارتی مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
غزہ جنگ بندی کے مستقبل اور خطے میں امن کے قیام کیلئے عالمی سطح پر رابطے اور مشاورت جاری ہے۔



