موڈیز کا پاکستان کے بینکنگ سیکٹر سے متعلق آؤٹ لک مثبت سے مستحکم ، معاشی بہتری سست مگر تسلسل برقرار

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم (Stable) کر دیا ہے۔ موڈیز آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستانی بینکوں کی مجموعی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ موڈیز کے مطابق بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور برقرار ہے، جبکہ حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔

موڈیز نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم بیرونی فنانسنگ کی ضروریات اور مہنگائی سے متعلق خدشات اب بھی موجود ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالیسیوں پر عملدرآمد سے جڑے خطرات بینکنگ سیکٹر کے آؤٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button