مومنہ اقبال نے سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

لاہور(شوبز ڈیسک)مومنہ اقبال نے سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اشارہ کیا کیونکہ ان میں چند تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں اداکارہ ایک شخص کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھیں جبکہ اُس چہرہ چھپا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ مومنہ اقبال کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی اور انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر فیملی کے ساتھ کسی خاص شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔



