مولانا فضل الرحمان نے جنگ بندی کو خوش آئند قراردیدیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی کوششوں سے امریکا،اسرائیل اورایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کا ٹل جانا حالات کی عارضی بہتری خوش آئند ہے،پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک خطہ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام کیلئے اس دورانیہ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرسکتے ہیں۔



