یکطرفہ عسکری کارروائیاں خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہیں، مولانا فضل الرحمان 

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں، تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کے داخلی مسائل کا احترام بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذباتی رویے دونوں ممالک کے لیے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ دوطرفہ مفادات، قابلِ اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ضابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششیں ہی پائیدار حل فراہم کر سکتی ہیں، جبکہ یکطرفہ عسکری کارروائیاں مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے بھی توقع ظاہر کی کہ وہ پرامن سفارتی کردار ادا کریں تاکہ کشیدگی کم ہو اور استحکام کو فروغ ملے۔

مزید خبریں

Back to top button