ہم ہندوستان کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانافضل الرحمان

جھنگ(جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہونے پر مجھے اطمینان ہے، اور ہم ہندوستان کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بہادری کے ساتھ بھارت کی جارحیت کا جواب دیا۔ نریندر مودی ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں، اور انہیں پاکستان دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مودی حکومت کے دوران باپردہ خواتین کے حجاب کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور ہندوتوا کے نام پر سیاست کرنے کی وجہ سے ایسے عناصر جنم لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button