محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کھلی چھٹی دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب سے متعلق اہم ہدایات دی ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں۔سلیکشن کمیٹی ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button