چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بے روزگار ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بے روزگار ہاکی پلیئرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زخمی ہاکی پلیئرز کا علاج بھی پی سی بی کروائے گا ۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ محسن نقوی نے بے روزگارکھلاڑیوں کوسی ڈے اے میں ملازمت دینے کاکہاہے،وزیر اعظم نے ہاکی ٹیم کوتباہی سے بچایا،ان کےمشکورہیں۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ فٹنس و میڈیکل کے حوالے سے ہاکی پلئیرز کو سپورٹ کریں گے ، پی سی بی ہاکی پلئیرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرولیگ میں ہماری ٹیم نے مشکل صورت حال کے باوجود اچھا پرفارم کیا،انگلینڈ کے خلاف فائنل میں شکست کے باوجود ہم نے بہت اچھی ہاکی کھیلی،پرولیگ کے بقیہ میچز،ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے ۔
ترجمان پی سی بی کا کہناتھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ، ملاقات میں ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
خواجہ جنید نے کہا کہ حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو کارکردگی مذید بہترہوگی،کھلاڑیوں کوملازمتوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کا کہا گیا ہے،محسن نقوی نے بے روزگارکھلاڑیوں کوسی ڈے اے میں ملازمت دینے کاکہاہے،وزیر اعظم نے ہاکی ٹیم کوتباہی سے بچایا،ان کےمشکورہیں۔



