آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے سوگوار دن ہے،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے سوگوار دن ہے،آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کا ہر شہری اسی طرح غمزدہ ہے جس طرح ایران کے شہری غم کی کیفیت سے دوچار ہیں.ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریڈ زون ۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر علاقوں میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے آحکامات دیئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے۔احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔سکیورٹی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل اور جامع ہونے چاہئیں۔روزمرہ معمولات زندگی میں خلل پیدا کرنے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو امن وامان کی صورتحال بارے بریف کیا۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔



