محسن نقوی کا 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  34 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button