اگر پی ٹی آئی کو احتجاج اوردھاوا بولنے کا شوق ہے تو یہ کوشش کرکے دیکھ لیں ان کو لگ پتا جائے گا، محسن نقوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو احتجاج اوردھاوا بولنے کا شوق ہے تو یہ کوشش کرکے دیکھیں، ان کو لگ پتا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دے کر خرابی کی کوشش کی گئی، اس معاملے کو ہم نے سنبھال لیا لیکن روز روز یہ کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر پی ٹی آئی کو احتجاج اوردھاوا بولنے کا شوق ہے تو یہ کوشش کرکے دیکھیں، ان کو لگ پتا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختون خوا میں سڑکوں کی بندش کو افسوس ناک قرار دیا اور کہاکہ عدالت کا فیصلہ آچکا کہ کے پی میں بند سڑکوں کو بحال کیا جائے، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے جو افراد سڑکوں کی بندش میں ملوث ہیں وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے یہ کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button