وزیرداخلہ محسن نقوی کی پولیس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت، شہید ہونیوالے4 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض کی راہ میں شہادت کا بلند رتبہ پایا۔پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ڈی ایس پی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،



