محسن نقوی نے پاک بھارت میچ کے اشارے دے دیئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ گھر آئے مہمان کو عزت دی جاتی ہے،جب مہمان گھر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں۔لاہور میں پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی کے بعد پریس کانفرنس میں محسن نقوی نے کہاآئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان بات چیت چل رہی ہے،کوئی جواب آئےگا تو بتایا جائےگا۔محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں،میں بھی انتظار کر رہا ہوں،ان کی طرف سے اطلاع آتی تو شیئر کریں گے،ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہئے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بہت سارے ملک ہیں،بہت ہائی لیول پر اپروچ کی گئی ہے،بہت سے دوست ممالک نے رابطہ کیا ہے،ہم نے اپنا نقطہ نظر بتایا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نہ میں کسی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور نہ ہی فیلڈ مارشل کسی سے ڈرتے ہیں۔



