’’پہلے پاکستان میں بم دھماکہ ہوتا تھا توجواباً بھارت میں بم دھماکہ کرادیا جاتا تھا‘‘سوال سن کرمحسن نقوی ششدرہ گئے

ہم دشمن کو منہ توڑ جواب سفارتی سطح پر دیں گے اوردے بھی رہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)صحافی کے سوال پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چند لمحوں کیلئے خاموش ہوگئے اور زیر لب مسکرانا شروع کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ’’پہلے پاکستان میں بم دھماکہ ہوتا تھا توجواباً بھارت میں بم دھماکہ کرادیا جاتا تھا‘‘،تو اب ایسا کیوں نہیں ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صحافی کے سوال پرششد رہ گئے اورزیر لب مسکرانا شروع کردیا،کچھ لمحوں کے بعد انہوں نے صحافی کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ’’ہم دہشت گردی کوکسی بھی صورت سپورٹ نہیں کرتے ہیں‘‘۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم دشمن کو منہ توڑ جواب سفارتی سطح پر دیں گے اوردے بھی رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button