سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں،سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہئے،محسن نقوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے موقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا۔

کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا اور مکمّل حمایت کی،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا موقف اصولوں پر مبنی ہے،پی سی بی ائی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے،ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی،پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسے من و عن عمل کریں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں،سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہئے،ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں،کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button