بنگلادیش کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے،پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں، حتمی فیصلہ حکومت کرے گی: چیئرمین پی سی بی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ، آئی سی سی کافیصلہ آجائے ، ہمارےپاس تمام پلان موجود ہیں، پاکستان کا اپنا موقف ہے ،وہ اسی پرقائم رہےگا، پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں ،حکومت فیصلہ کرےگی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے فراڈ کے معاملے پر رابطہ نہیں کیا، کھلاڑی بتائیں گے تو اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا انتظارہے ، ایک ملک کے لیے کہیں جو مرضی فیصلہ کرلیں، بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، بنگلادیش کو ہرصورت ورلڈکپ میں ہونا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت کا ہوگا ، آئی سی سی سے زیادہ حکومت کے تابع ہیں ، گراؤنڈز کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت سے مل کرکام کررہے ہیں ، اسٹیڈیمز کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے ۔



