پاکستان نے انسانی سمگلنگ پر47فیصد قابو پالیا،یورپی یونین کمشنر نے اعتراف کرلیا

برسلز(جانو ڈاٹ پی کے)یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے غیر قانونی تارکین کے یورپ جانے کی کوششوں میں47فیصد کمی پر خراج تحسین کیا اور کہا غیر قانونی امیگریشن پر مشاورت کیلئے بہت جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرل محسن نقوی کی برسلز میں یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر سے ملاقات ہوئی جس دوران غیرقانونی امیگریشن،انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا اسمگلرز،ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہر ملک کے لیے چیلنج ہے، چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا رواں سال پاکستان میں سترہ سو ستر انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کئے،غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس حکومتی مؤقف کا واضح ثبوت ہے۔ملاقات میں معلومات کے تبادلے سمیت تمام ممکنہ تعاون بڑھانے سے بھی اتفاق کیا گیا۔فریقین نے مستقبل میں بھی مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مزید خبریں

Back to top button