محسن بلال نےسہیل آفریدی سے’’چرس‘‘کا سوال کیوں پوچھا،پی ٹی آئی والے پنجاب اسمبلی میں کیسے گھسے؟ٹیلنگ وِدعمران شفقت میں صحافیوں کی بحث چھڑ گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سینئر صحافی اور اینکرپرسن سید عمران شفقت کے پروگرام ’’ٹیلنگ وِدعمران شفقت‘‘میں سجی’’بیٹھک ‘‘میں ہلکے پھلکے اندازمیں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مہمانوں نے مزے مزے کے تجزیے پیش کئے،پروگرام کے اینکر سید عمران شفقت نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے’’چٹکلے‘‘بھی داغے،سینئر صحافی توصیف خان کے نئے ’’بوٹوں‘‘کا بھی تذکرہ ہوا،سینئر صحافی سعید چودھری کی غیر حاضری لگائی گئی،محسن بلال کے’’رولوں‘‘پر بھی بحث کی گئی.

پروگرام میں گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے صحافی محسن بلال نےپنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ہونے والے ہنگامے کی مکمل تفصیلات بیان کردیں۔ان کا کہنا تھا پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی مہمانوں کی فہرست میں سلمان اکرم راجہ کا نام ہی نہیں تھا،نعیم پنجوتا کا نام بھی مہانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا،ڈپٹی سپیکر نے خصوصی طور پر ان دونوں صاحبان کو داخلے کی اجازت دی۔مینا خان اور سہیل آفریدی کےساتھ آنے والے افراد نے اسمبلی کے گارڈز کیساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔محسن بلال نے سہیل آفریدی سے’’چرس‘‘کا سوال کیوں پوچھا؟۔مزید جاننے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button