"ہم آسان شکار نہیں”:یو اے ای صدر کا سخت پیغام

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پاکستان کے داخلی و خارجی محاذوں پر اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ​سفارتی محاذ پر، پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ رابطہ کاری کے نتیجے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایک بڑی مفاہمت ہوئی ہے، جس کے تحت ایران نے سعودی عرب اور قطر پر حملے روکنے کا یقین دلایا ہے، بشرطیکہ ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہو۔ تاہم، متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر محمد بن زاید نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ "ہماری کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے، ہم آسان شکار نہیں ہیں”۔ دوسری جانب، افغانستان کے وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے دھمکی دی ہے کہ کابل پر حملے کی صورت میں اسلام آباد کو نشانہ بنایا جائے گا، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ جنگ کو طول دینے اور ایران میں زمینی فوج اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جسے امریکی انٹیلیجنس ایجنسیاں ایک خطرناک اور ناکام منصوبہ قرار دے رہی ہیں۔

​مزید تفصیلات کے لیے توصیف احمد خان کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button