محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق کرکٹر محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دے دیا ہے۔

اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور نااہل افراد کو نہ صرف عہدوں سے بلکہ ٹیم سے بھی ہٹانا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کرکٹ سے سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی مفادات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، اس وقت تک ایسی مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکتی جو ماضی میں پاکستان کا وقار ہوا کرتی تھی۔

اس سے قبل بھی محمد یوسف قومی ٹیم کے اسکواڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور اب ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار مزید نہیں چل سکتا۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button