بنگلہ دیش کی سیریز کو ہم ہلکا لیتے ہیں لیکن وہ ہوم گراونڈ میں ٹف ٹائم دیتے ہیں، محمد رضوان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کی سیریز کو ہم ہلکا لیتے ہیں لیکن وہ ہوم گراونڈ میں ٹف ٹائم دیتے ہیں،ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،بحیثیت کھلاڑی ہم میں خامیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی وجہ سلیکشن کمیٹی بتا سکتی ہے، میں میٹنگ میں ہوتا تو آپ کو بتاتا ان کو کیوں باہر کیا ، قوم کی توقعات ہم سے زیادہ ہیں ، پرفامنس میں کمی ہے جو بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات بھی دیکھنے ہونگے کیسے چل رہے ہیں ، کپتان کا کردار ٹیم بنانے میں ضرور ہوتا ہے ،جب تک پی سی بی نہیں اعلان کرتا میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ۔



