معین علی کا آئی پی ایل سے مستفیض الرحمان کے نکالے جانے پر اظہار افسوس، آئی سی سی پر سوالات اٹھا دیے

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی نے  مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ صورتِ حال کافی عرصے سے ہے،  ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے۔

معین علی نے ایک انٹرویو میں بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز کے اپنے مفادات پورے ہوتے ہیں ، اس لیے وہ خاموش ہیں ، سیاست اور دنیا بھی اسی طرح چلتی ہے ۔

معین علی نے آئی سی سی چلانے والوں پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ سب کو معلوم ہے آئی سی سی کون چلاتا ہے ، لیکن کوئی کچھ نہیں کہتا۔

اس کے علاوہ معین علی نے کہا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل ٹیم سے نکالنا افسوسناک ہے ، یہ صورتِ حال کافی عرصے سے ہے۔

 انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ایسا پاکستان کے ساتھ بھی ہوتا رہا ہے ، لیکن بات دبا دی جاتی ہے۔

بنگلادیش کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر معین علی نے کہا کہ وہ معاملے پر بنگلا دیش کو قصور وار نہیں سمجھتے ۔

مزید خبریں

Back to top button