مودی سے کہا جنگ نہ روکی توبھاری ٹیرف لگاؤں گا،11جیٹ گرائے گئے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارت کو شرمندہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے کہا کہ اگر جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگادوں گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا پاکستان کے ساتھ ہماری اچھی ٹریڈ ہو رہی ہے ،میں نے کہا جنگ نہ روکی تو دونوں پر200فیصد ٹیرف لگادوں گا،پاکستان اور بھارت امریکا کیساتھ تجارت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً10دنوں کے درمیان ایران کیساتھ جنگ کا پتاچل جائے گا،اب دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہم غزہ کے لوگوں کیلئے روشن مستقبل چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button