مودی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں پر کشمیریوں میں غم و غصہ اور ناراضگی بڑھ رہی ہے،رپورٹ

سرینگر(جانوڈاٹ پی کے)مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات تیزی سے پھیلنے لگے ۔

بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کی قیادت میں قائم ادارے ’’ concerned citizens group ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتِ حال وہ نہیں جو مودی حکومت پیش کر رہی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں پر کشمیریوں میں بھارت کے خلاف غم و غصہ اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، یہ بھی ایک وجہ ہے جس سے کشمیریوں میں بھارت سے بے گانگی اور مایوسی بڑھ گئی ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button